تعلیم

ڈرائیور نہ ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گلمت گوجال کی بس عرصے سے بند پڑی ہے، طالبات متاثر ہو رہی ہیں

ہنزہ ( اجلال حسین ) گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول گلمت میں بس ڈائیوار نہ ہونے کی وجہ سے طالبات ہو سخت پریشانی کا سامنا ۔ بالائی ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات تحصیل ہیڈ کواٹر گلمت کے ہاسٹلوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈئری سکول کی بس پچھلے پانچ سالوں سے ڈرئیوار نہ ہونے کی وجہ سے بس کھڑی کھڑی خراب ہو گئی جبکہ اس کی وجہ سے منحلقہ موضع جات پھسو، حسینی، ششکٹ، غلکن سے طالبات اپنے مدد آپ ٹرانسپورٹ کا خرچ یا 8سے10کلو میٹر کا طویل سفر سردی ہو گرمی پیدل تحصیل ہیڈ کواٹر گلگت سکول پہنچنے پر مجبور ہیںِ۔

ہائر سیکنڈری سکول کی طالبات اور والدین کی جانب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سید طاہر حسین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہائر سکینڈری گرلز سکول گلمت میں بس ڈائییوار اور بس کی مرمت کابندوبست کیا جائے تاکہ غریب والدین کے اخراجات کم سے کم ہ، اور انہیں اپنے بچوں اور بچیوں کو بہتر تعلیم دلوانے کا موقع مل سکے۔

دوسری جانب ہائر سیکنڈری گرلز سکول گلمت کے لئے مختص بس کو سکول کے صحن میں موجود ایک بڑے ٹینٹ میں پچھلے کئی سالوں سے بندرکھا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button