کیریئر

چیف کورٹ میں ججز کی تقرری کے لئے بھیجی گئی سمری میں بلتستان کو نظرانداز کرنا زیادتی ہے، نذیر ایڈوکیٹ

سکردو (بیورو رپورٹ) ہا ئی کورٹ بار ایسو سی ایشن بلتستان رجسٹری کے جنرل سکریٹری محمد نذیر ایڈ وکیٹ نے کہا ہے کہ چیف کورٹ میں ججوں کی تقرری کیلئے بھیجی گئی سمری میں بلتستان کو نظر انداز کرنا بڑی ذیادتی ہے حکومت کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں بلتستان کے چاروں کو نظرانداز کیا گیا ہے اور سمری میں ہمارے کسی ضلع کے وکیل کا نام شامل نہیں کیا گیا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ججوں کی تقرری کیلئے جو سمری ارسال کی گئی ہے اس پر نظر ثانی کر کے بلتستان کو بھی نمائندگی دی جائے اور ہمارے وکلاء کا نام بھی سمری میں شامل کیا جائے ورنہ ہم خاموش نہیں رہیں گے ہم اس سمری کو مسترد کر تے ہیں جس میں بلتستان کے کسی وکیل کو شامل نہیں کیا گیا حکومت ججوں کی تقرریاں میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کرے ورنہ بے چینی پھیل جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button