کھیل

کنگز الیون مرکنجہ نے کھرگرونگ پریمئر لیگ جیت لیا

شگر(سپورٹس نیوز) کنگ الیون مرکنجہ نے فرینڈز کلب کو شکست دیکر کھرگرونگ پریمئر لیگ جیت لیا۔بی پی ژھر شگر میں جاری پانچ روزہ رنگارنگ کرکٹ ٹورنامنٹ KPLاختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل مقابلہ کنگ الیون مرکنجہ اور فرینڈز کلب کے درمیاں کھیلا گیا ۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فرینڈز کلب نے مقررہ 14اورزمیں 128رنز بنائے ۔آغا جان نے سب سے زیادہ 39رن بنایا۔کنگ الیون کے فیض محمد نے 4وکٹ حاصل کیا۔129رنز کی ٹارگٹ کی کنگزالیون کی آغاز کچھ اچھا نہیں تھا دس اورز میں ستر رنز پر آٹھ کھلاڑی پولین کی راہ لیا تھا تاہم ذاکر حسین کی بہتر بیٹنگ نے آخری اورز میں تیس رنز بناکر فرینڈز کلب کی جیت کو شکست میں تبدیل کردیا آخری بال پر چوکا لگاکر میچ کو فتح کرلیا۔بہتر کاکردگی پر ذاکر حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا۔ مہمان خصوصی راجہ عدیل انجم اور اکبر علی نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button