چترال کے علاقے بروز گولدہ میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا

چترال کے علاقے بروز گولدہ میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال(بشیر حسین آزاد) اتوار کے روز بروز گولدہ میں ایک شمولیتی تقریب ہوئی۔مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں نے اپنے خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے سلیم خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ورکروں کا خیال رکھا ہے اور کھبی بھی اپنے کارکنوں کو مایوس نہیں کریگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایسی پارٹی ہے جو عوام کو ان کے دل کی گہرائیوں کے ساتھ اپنی طرف کھنچتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ جو جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کرینگے اورچترال میں مکمل اور جاری اسکیموں کا ذکر کیا۔پیپلز پارٹی کا منشور عوام کو بااختیار بنانے کی تائید کرتا ہے اُنہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں خوش آمدید کہا اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔شامل ہونے والوں میں محمد ظاہر خان ،عبدالودود ،رحمت اعظم،سردار ولی،شیر گل،دلاور خان اور رحمت اللہ وغیرہ شامل ہیں۔اس سے پہلے جب پارٹی رہنما بروز گولدہ پہنچے تو گاؤں کے لوگوں نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔