متفرق

ماضی میں لاشیں اُٹھا اُٹھا کر تھک گئے، دہشتگردوں نے ماوں کے لخت جگر چھین لئے، امن ہم سب کو عزیز ہے: جعفر اللہ، ڈپٹی سپیکر

گلگت (پ ر) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں گلگت بلتستان امن سب سے زیادہ عزیز ہے امن کے بغیر کوئی بھی ملک اور خطہ ترقی نہیں کرسکتا ماضی میں ہم نے لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے اور فرقہ وارانہ دہشتگردی سے کئی ماؤں کے لخت جگر چھن گئے کئی خواتین بیوہ ہوگئی جبکہ کئی معصوم بچوں کو یتیم بنادیا گیا جس سے گلگت بلتستان کے امن اور ترقی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے امن کو ا ولین ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ آج پرامن گلگت بلتستان تعمیر و ترقی کی طرف گامزن ہے اب امن خراب کرنے والے سازشی عناصر کو کوئی چھوٹ نہیں اور نہ ہی ایسے عناصر قانون کے شکنجے سے بچ سکتے ہیں ایسے عناصر کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا تلوار ہمیشہ بے نیام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امپھری یوتھ اینڈ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام زیرو پوائنٹ امپھری میں منعقدہ شہید امن سیف الرحمن میموریل کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جعفر اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ جو لوگ علاقے میں بدامنی پھیلاکر علاقے کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ایسے عناصر کیخلاف صوبائی حکومت قلع قمع کرکے دم لے گی انہوں نے کہا کہ ہم سب علاقے کے باسی ہے اور آپس میں خونی رشتے قائم ہے ہمیں نفرتوں کو ختم کرکے آپس میں اتفاق او ر اتحاد کے ذریعے سازشی عناصر کا محاسبہ کرنا ہوگا یوتھ ہی کسی بھی ملک اور خطے کا مستقبل ہوتا ہے ملک کا مستقبل یوتھ کے ہاتھوں میں ہے انہوں نے کہاکہ امپھری یوتھ اینڈ سپورٹس کمیٹی کا علاقے میں قیام امن اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ہے امپھری زیرو پوائنٹ میں شہید امن سیف الرحمن کے نام پر شوٹنگ بال کے کامیاب انعقاد پر سپورٹس کمیٹی کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں امید ہے سپورٹس کمیٹی کے منتظمین ایسی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھیں گے تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عتیق الرحمن اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ظہیر الدین بابر نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button