گلگت بلتستان

چلاس شہر کی خراب سڑکوں نے نت نئی زیرو میٹر گاڑیوں تک ورکشاپ پہنچادیا، عوام پریشان

چلاس(شہا ب الدین غوری سے)چلاس شہر کی خستہ حال سڑکوں نے نت نئی زیرو میٹرگاڑیوں کو ورکشاپ پہنچادیا۔عوام کا فوری شہر کی تمام سڑکوں کی مر مت کا مطالبہ۔شاہراہ قراقرم سے چلاس مین بازار کے سڑک کے علاؤہ تکیہ سے بازارتک،شاہراہ قراقرم سے براستہ بٹوکوٹ سے بازار اور پی ڈبلیو ڈی چوک سے براستہ سرکاری کالونی سے ڈی سی چوک تک کے تمام سڑکوں کی حالت قابل رحم ہے ۔متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کو معاوضوں کی ادائیگی کے بعد شہر میں آئے روز نت نئے ماڈل کی زیرو میٹر گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہر کی خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے گاڑی مالکان پریشان حال ہیں ۔کیونکہ نئی گاڑیاں سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور گاڑیوں کی بڑی تعداد ورکشاپ پہنچ رہی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام سڑکوں کی مرمت کے لئے نئی سکیم منظور ہو چکی ہے جو محکمہ تعمیرات ٹینڈر کرانے سے کترارہی ہے اور اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لئے نت نئے حربے استعمال کررہے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال سے چلاس شہر کی خستہ حال سڑکوں کی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button