تحصیل پونیال کے گاوں ہموچل میں نوجوان قتل، خاتون زخمی، نامزد ملزمان کی تلاش جاری

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

غذر (فیروز خان) پونیال کے گاؤں ہموچل میں دو افراد نے گھر میں گھس کر رحمت خان نامی نوجوان کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سےگھر میں موجود مقتول رحمت خان کی بھابھی بھی زخمی ہو گئی۔قتل کرنے کے بعد ملزمان جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی آخری اطلاعات تک ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب پونیال کے گاؤں ہموچل کے ایک گھر میں گھس کر مبینہ طور پر دو افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے رحمت خان نامی نوجوان موقعے پر ہی جان بحق ہو گیا ۔جب کی ملزمان نے مقتول کی بھابھی پر بھی فائر کھول دیا لیکن وہ معجزانہ طور پر بچ گئی ۔مقتول کے جسم پر 6 گولیاں لگیں ۔

مقتول کے ورثا نے ہموچل گاوں کے اسحاق اور فرہاد نامی افراد کے خلاف سنگل تھانے میں درخواست دے دی جس پر پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے واردات سے 7 ایم ایم کے 8 خول برآمد کر لئے ۔ابتدائی کاروائی کے بعد پولیس نے نامزد ملزمان کی تلاش شروع کر دی لیکن آخری اطلاع ملنے تک پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔