تعلیم

اسلامیہ پبلک سکول چھوکاہ شگر کے نئے کیمپس کا افتتاح

شگر(نامہ نگار)چھورکاہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرانتظام چلنے والے سکول اسلامیہ پبلک سکول چھورکا کے نئے کیمپس کا افتتاح کردیا گیا۔معروف عالم دین و خطیب اہلبیت ؑ و نائب امام جمعہ چھورکاہ سید طہ شمس الدین نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں چھورکاہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد و عمائدین موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید طہ شمس الدین نے کوالٹی ایجوکیشن کی فروغ کے سلسلے میں اسلامیہ سکول کی کارکردگی کی تعریف کیا اور کہا کہ اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ میں معیاری تعلیم کیلئے کوششیں اور کارکردگی قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ کوالٹی ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دیں ۔کیونکہ معیاری تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button