صحت

گانچھے کی اکلوتی لیڈی ڈاکٹر تعیناتی کے آٹھ ماہ بعد ٹرانسفر

گانچھے (حبیب الرحمان)  ایک لاکھ ستائیس ہزار نو سو باون آبادی کے اس ضلع سے اکلوتی لیڈی ڈاکٹر مہر النساء شعبہ دندان کو تعیناتی کے آٹھ ماہ بعد ہی بیرون ضلع تبادلہ کر دیا گیا

سیکر یٹری صحت صوبائی رشید احمد خان نے اپنے حالیہ دورہ گانچھے دے دوران سینئر صحافی اقبال بلتی کے سوال پر کہ 60ہزار خواتین کے لئے ایک بھی لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں اس پر سیکر ٹری صحت صوبائی رشید احمد خان نے جواب دیتے ہوئے یقین دہانی اور وعدہ کیا تھا کہ ور کنٹریکٹ پر ڈیڑھ سے دو لاکھ ماہوار تنخواہ پر ملازمت ڈاکٹر خصوصا خواتین کے لئے اشتہار اخبارات کو جاری کریں گے۔

تاہم حیرت انگیزبات یہ ہے کہ سیکر ٹری صحت صوبائی رشید احمد خان کے اس بیان کے بع چند دن بھی نہیں گزرے تھے کہ ایک لاکھ ستائیس ہزار نو سو باون آبادی کے اس ضلع سے اکلوتی لیڈی ڈاکٹر مہر النساء شعبہ دندان کو تعیناتی کے آٹھ ماہ بعد ہی بیرون ضلع تبادلہ کر دیا گیا جو محکمہ صحت اور صوبائی سیکر ٹری صحت کی سوچ کے تضاد کی واضح دلیل ہے یو ں گانچھے کی خواتین صوبائی حکومت کی طفل تسلیوں اور اخباری بیانات سب اچھا ہو جائے گا کہ حصار سے سات دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی نہ نکل پائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button