ثقافت

فنکاروں نے گلگت بلتستان میں قیام امن کے لئے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ہے، وزیر اعلی

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے فنکاروں کا قیام امن کیلئے کردار ناقابل فراموش ہے گلگت بلتستان کے فنکاروں کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ہے سرکاری ملازمتوں میں گلگت بلتستان کے فنکاروں کو خصوصی کوٹہ دیا جائے گا تاکہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوسکے گلگت بلتستان کے ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں آڈیٹوریم بنارہے ہیں تاکہ فنکاروں کو ملک کے دیگر صوبوں کے فنکاروں کی طرح گلگت بلتستان کے فنکاروں کو بھی سہولیات میسر آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکیزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل گلگت کے چیف پیٹران و سابق چیئرمین ہلال احمر آصف حسین کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں پاکیزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل گلگت کے صدر اقبال حسین اقبال اور جنرل سیکریٹر ی غلام نبی ہمراز شامل تھے اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے ثقافت کو زندہ رکھنے میں گلگت بلتستان کے فنکاروں بالخصوص پاکیزہ آرٹس اینڈ کلچرل کے فنکاروں کا کردار قابل تحسین ہے خطے میں قیام امن کیلئے پاکیزہ آرٹس کونسل کے فنکاروں کی کوششیں حوصلہ افزاء ہے انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر حصہ لینے والے گلگت بلتستان کے فنکاروں کی ہر سطح پر مالی معاونت کی جائے گی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اس موقع پر پاکیزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے چیف پیٹران آصف اللہ ، صدر پاکیزہ آرٹس کونسل گلگت اقبال حسین اقبال اور جنرل سیکریٹری غلا م نبی ہمراز نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے جی بی کے فنکاروں کے مسائل حل کرنے اور فنکاروں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرنے کے اقدامات کو سراہا۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے پاکیزہ آرٹس کونسل گلگت کو ایک لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button