گلگت بلتستان

گورنر میر غضنفر علیخان کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات، گلگت بلتستان کے معاشی مسائل سے آگاہ کردیا

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کا وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات ۔ وفاقی وزیر کا گلگت بلتستان کے نو زائدہ ضلعے ہنزہ ، نگر ، شگر اور کھرمنگ کو مخصوص گرانٹ دینے کی یقین دہانی ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر وفاقی وزیر خزانہ نے گلگت بلتستان کے نوزائدہ ضلعے ، شگر ، کھرمنگ ، ہنزہ اور نگر کے لیئے خصوصی گرانٹ منظور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیئے سال 2016-17کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا ۔اور ضلع ہنزہ میں واقع عطاء آباد جھیل پر بجلی کا 27میگا واٹ پروجیکٹ تعمیر کرنے کے لیئے وفاقی حکومت اقدامات کریگی ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ عطاء آباد پروجیکٹ کے ذریعے نہ صرف ضلع ہنزہ بلکہ ضلع نگر ، ضلع گلگت اور ملحقہ علاقوں کو بھی بجلی مہیا کر سکتے ہیں۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کے لیئے وفاقی حکومت اقدامات اُٹھا ئے اور گلگت کے آئر پورٹ کو آل ویدر آئر پورٹ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاحت کے ذریعے گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اس سلسلے میں وفاقی حکومت اقدامات اُٹھائے گی اور گلگت بلتستان میں تجارت کے فروغ کے لیئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریگی تاکہ گلگت بلتستان میں پائے جانے والے قیمتی اشیاء اور پھلوں کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچایا جا سکے جس کے ذریعے گلگت بلتستان میں رہنے والے عوام کے لیئے روزگار کے ذریعے پیدا ہونگے اور علاقے کے باسیوں کی معیار زندگی بلند ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button