موسم

موسمیاتی تبدیلی کا اثر یا کچھ اور؟ ہنزہ نگر میں عموماً اپریل کے اواخر میں پھول دینے والے درخت مارچ میں کھل اُٹھے

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ نگر میں موسم کی بدلتی ہوئی صورت حال سے عوامی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع، اپریل کے اواخر میں پھول دینے والے درخت مارچ کے اوائل میں ہی کھل اُٹھے۔

بزرگوں کے مطابق سال 2016میں جس انداز سے موسمی حالات میں تبدلی رونما ہو ئی ہے اس سے قبل کبھی بھی نہیں دیکھا نہیں گیا ہے۔ گزشتہ کئی عرصوں میں ہنزہ نگر کے علاقوں میں پھلدار اور غیر پھلدار درختان پر اپریل کے اواخر میں پھول کھلتے تھے، تاہم اس سال مارچ کے پہلے ہفتے میں ہی پھلدار اور غیر پھلدار درختان پر پھول کھِلنے سے عوامی حلقے ششدر رہ گئے ہیں۔

بزرگوں نے مزید کہا ہے کہ جس طرح موسمی حالات میں تیزی سے تبدیلی آچکی ہے ایسا لگ رہا ہے کہ سال 2016میں گرمی کی شدت میں کئی گنا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ماہرین نے بھی موسمی حالات میں تبدبلی سے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button