متفرق

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نیا کرایہ نامہ جاری

گانچھے ( محمد علی عالم ) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ملک بھر کی طرح گلگت گلگت بلتستان  میں بھی عوام کو اس کے ثمرات پہنچانے کے لئے صوبائی حکومت کی حکم پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گلگت بلتستان کے بین اضلاع اور دیگر شہروں کے لئے کرایوں میں 12فی صد کمی کے بعد نئے کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے اس طرح گلگت سے راولپنڈی نارمل بس میں 1330 روپے سے کم کر کے 1223 وی آئی بس میں 1561روپے سے کم کر کے 1374 ، سکردو سے راولپنڈی نارمل کرایہ 1718 روپے سے کم کر کے 1512 جبکہ وی آئی پی بس میں 1897 روپے سے کر کے 1669 کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ سکردو سے گلگت 432 روپے سے کم کر کے 380 اور گانچھے سے گلگت 623 روپے سے کم کر کے 548 گلگت سے غذر 145 روپے سے کم کر کے 128 روپے گلگت سے استور 205 روپے سے کم کر کے 180 روپے ، گلگت ہنزہ 186روپے سے کم کر 164 اور گلگت سے چلاس کے لئے 260 روپے سے کم کر کے 228 روپے کر دیا گیا ہے حکومت کی اس عوام دوست فیصلے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button