کیریئر

کرسی خالی ، ایک ہفتہ گزرنے کو آیا، لیکن شگر کا نیا ڈپٹی کمشنر نہ آسکا

شگر(عابد شگری)ایک ہفتہ گزر گیا مگر شگر کا نیا ڈپٹی کمشنرڈیوٹی پر نہ پہنچ سکا۔ڈپٹی کمشنر کی غیر موجودگی کی وجہ سے درجنوں سائلوں ڈومسائل اور دیگر کاموں کیلئے خوار ہونے لگا۔سابقہ ڈپٹی کمشنر رحمن شاہ نے چارج چھوڑے ایک ہفتہ ہوگیا مگر نہ ہی نیا ڈی سی نے چارج سنبھالا اور نہ ہی کسی کو قائم مقام بنایا تھا ڈومسائل بنانے والے سائلیں خوار ہونے لگا۔تفصیلات کیمطابق اس ماہ کے دو تاریخ کو ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ کی تبادلے کے بعد غذر میں تعینات ڈی ایم جی گروپ کے ڈاکٹر فہد ممتاز کو شگرکیلئے نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا تھا ۔رحمن شاہ نے تبادلے کی اگلے ہی روزشگر سے رخت سفر باندھ کر استور کیلئے روانہ ہوچکے ہیں لیکن نیا ڈی سی شگر ابھی تک ڈیوٹی جوائن کرنے نہیں پہنچ سکا۔ ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈومسائل اور دیگر ضروری دستاوزات بنانمے والے درجنوں سائلین خوار ہونے لگا۔خصوصا برالدو اور باشہ کے ہارڈ ایریاز سے تعلق رکھنے والے این ٹی ایس ٹیچرز کیلئے فارم جمع کرنے والوں کو ڈومسائل بنانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔نئی ڈی سی کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے ان افراد میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر گر کیلئے تعینات ڈپٹی کمشنر کی آمد میں تاخیر متوقع ہیں تو اسسٹنٹ کمشنر شگر کو قائم مقام ڈی سی کا چارج دیا تھا تاکہ سائلیں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button