سیاسی مقاصد کے لئے عوامی جذبات سے کھیلنے والے بری طرح ناکام ہونگے، ڈاکٹر اقبال

سیاسی مقاصد کے لئے عوامی جذبات سے کھیلنے والے بری طرح ناکام ہونگے، ڈاکٹر اقبال

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت( پ ر) وزیرتعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ اپنے سیاسی مقاصد کے لئے عوامی جذبات سے کھیلنے والے اپنے مقاصد میں بری طرح ناکام ہونگے کیونکہ عوام نے جن کو مسترد کیا ہے وہ کس طرح عوام دوست ہوسکتے ہیں صوبائی محکمہ اطلاعات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے اور اس سلسلے میں تمام اراکین کابینہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں شب و روز کام کررہے ہیں جن کی ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چاہئے حکومت وفاقی ہو یا صوبائی دن رات عوام کے تکالیف کا احساس رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے بیروزگاری غربت اور جہالت سے بہت جلد چھٹکارا مل جائیگا وزیرتعمیرات نے کہا کہ عوام کا حکومت پر مکمل اعتماد ہے اور حکومت عوام کے اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیگی وزیرتعمیرات نے مزید کہا کہ حاسدین ہر طرح کی سازشیں کررہے ہیں مگر انہیں منہ کی کھاناپڑے گی ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔