تعلیم

اب کسی بھی محکمے میں نوکریوں کے لئے بولی نہیں لگے لگی، وزیر بلدیات فرمان علی

گلگت( پ۔ر )صوبائی وزیر بلدیات ،ایکسائز ٹیکسیشن فرمان علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت علاقے میں معیار تعلیم اور بنیادی صحت کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے محکمہ تعلیم میں قابل اور پڑھے لکھے جوانو ں کی بھرتیا ں میرٹ کے تحت ہونگے جسکے لیے این ٹی ایس نے محکمہ تعلیم کے خا لی آسامیوں کی بھر تیوں کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے سابقہ حکومت کی طرح نوکریاں سر عام بولیا ں نہیں لگیں گی اور نجی تعلیمی اداروں کی تعلیمی کار کردگی قابل ستائش ہے اچھے اور معیاری نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ صوبائی حکومت بھر پور تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا ظہار انہو ں نے جوٹیال حسین آباد کالونی میں نجی سکو ل کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکومت جوٹھے وعدوں پر یقین نہیں رکھتی مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت عوامی حکومت ہے عوام ہی ہماری اصل طاقت ہے ہم نے عوام کو ہر طرح کی سہولیات گھر گھر پہنچانے کا وعدہ کیا ہے جسے ہر صورت پورا کرینگے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کی قیادت میں ہم عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں گے اسکے لیے صوبائی حکومت کوشاں ہے ۔عوام کو جلد اندازہ ہوگا ہماری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلیے درجنوں پراجیکٹس پر کام کرہی ہے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔ صو با ئی حکو مت نے جو بھی وعدے کیے ان پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات،ایکسائز ٹیکسیشن فرمان علی رانا نے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کے ساتھ والد ین کی بھی ذ مہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی گھر میں سکول سے دیا گیا کام کو مکمل کرائیں اور توجہ دیں تاکہ بچے کی تعلیمی قابلیت میں ٰ مدد مل سکے انہوں نے پوزیشن ہولڈر اور کامیاب ہونے والے بچوں اورانکے والدین کو مبارک باد دیتے ہوے کہا کہ اساتذ ہ والد ین اور بچوں کے انتھک محنت اور کوششوں سے ہی کامیابی ملی ہے۔تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button