متفرق

تھور چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران کلاشنکوف اور پستول برآمد، مقدمات درج، ملزمان گرفتار

چلاس(کرائم رپورٹ)گلگت بلتستان کے داخلی خارجی تمام راستوں میں سیکیورٹی مزید سخت ،تلاشی کا عمل موثر تھور چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران کلاشنکوف اور پستول برآمد ملزمان گرفتار مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔تھانہ تھور کے ایس ایچ او ایس آئی پی فقیر محمدکی نگرانی میں اے ایس آئی دلبر خان،ایچ سی زبیر ایف سی عبداللہ،اشتیاق احمداور شکور رحمان پر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مار کر کلاشنکوف بمعہ راؤنڈ برآمد کر لیا۔اور تھانہ تھور میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔جبکہ دوسری کاروائی میں کے کے ایس ایف پولیس کے جوانوں ایچ سی شوکت ولی،برکت اللہ،فیضان ولی اور ہیبت خان پر مشتمل ٹیم نے گاڑی سے دوران تلاشی پستول بمعہ راؤنڈ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان ایس آئی پی محمد وکیل کے مطابق آئی جی پی کے حکم کی تعمیل میں ڈی آئی جی ، ایس ایس پی کی قیادت میں پولیس ہر قسم کے ناخوشگوار واقعات کے تدارک اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔تمام داخلی خارجی راستوں میں سیکیورٹی سخت اور چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنا دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button