سیاست

حق ملکیت اور خالصہ سرکارقانون کے مسودے کو اسمبلی میں پاس کروانے کے لئے پیپلزپارٹی نے کمیٹی قائم کردی

گلگت (پ ر )پا کستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس زیر صدارات امجد حسین ایڈ ووکیٹ صو با ئی صد ر pppگلگت بلتستان منعقد ہوا اجلاس میں سینئر نا ئب صدر جمیل احمد ،بشیر احمد نرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل ،شیر باز قر یشی سا بق سیکریٹری اطلاعات رانا نظیم سمیت دیگر سا بق عہد یدا ران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مسو دہ قانو ن حق ملکیت ،خا لصہ خالصہ سر کار قانو ن کو گلگت بلتستان اسمبلی سے کامیابی سے پاس کرنے پرغو ر کیا گیا ہے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے متفقہ طو ر پر فیصلہ کیا کہ مسو دہ قانو ن کو اسمبلی میں حامیت حاصل کرنے میں قانو ن سازاسمبلی کے ارا کین سے رابطے تیز کرنے کیلئے انجینئر اسماعیل کی سر براہی میں تشکیل دی جائے۔ کمیٹی کے ممبران بشیر احمد خان ،عمران ند یم ،محمد مو سیٰ ،فدا اللہ ایڈووکیٹ ،نصیر خان ہو نگے۔ رابطہ کمیٹی تمام سیا سی جماعتوں اور تمام اضلا ع کے ممبران اسمبلی کے سا تھ رابطہ مہم تیز کر کے حق ملکیت کے قانو ن کو آنے والے سیشن میں پا س کر وانے کیلئے کو ششیں تیز کر یگی ۔

کمیٹی نے تمام اضلاع کے ممبران سے پیل کی ہے کہ وہ پیپلز پار ٹی کی جا نب سے قانون حق ملکیت ،حا لصہ خالصہ سر کا ر قانو ن کو اسمبلی سے پاس کر وانے میں اپنا کر دار ادا کریں تا کہ گلگت بلتستان کے ایک ایک اینچ زمین کا تخفظ ممکن ہو سکے ۔ اور عو ام کے حق ملکیت کا تحفظ مستقل طو ر پر حا صل ہو سکے اور انتظامیہ آ فیسران گلگت بلتستان کے عو ام کی حق کی بندر بانٹ نہیں ہو سکے ۔

پیپلز پارٹی کے قائد ین نے اسلامی تحریک ،متحدہ مجلس عمل اور دیامر کے اسمبلی کے ممبران کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے اس بل کی حما یت کا عند یہ دیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button