متفرق

افسوس کی بات ہے کہ وزیر تعمیرات گلگت بلتستان میں بچوں، خواتین کے حوالے سے ہوئی قانون سازی سے ناواقف ہے، سعدیہ دانش

گلگت(خبر نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کی حق ملکیت کے لئے آواز بلند کرنا مخالفین کو ہضم نہیں ہورہاہے ،جن لوگوں کے ووٹ سے یہ اسمبلی میں آئے ہیں انہیں لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے اور بجائے اپنے عوام کی نمائندگی کرنے کے صرف ن لیگ اور وزیر اعلیٰ کے ہر غلط فیصلہ کو سپورٹ کرتے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سعدیہ دانش نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین اور بچوں کے حقوق کی تحفظ کو یقینی بنانے بلکہ انہیں معاشرے میں ایک اہم مقام دیا ہے جس کے لئے قانون سازی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے اس وقت قانون سازی کی ہے جب یہ لوگ بیرون ملک انجوائی (Enjoy)کررہے تھے ،افسوس کی بات ہے کی وزیر تعمیرات کو ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ گلگت بلتستان میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کا بل پیپلز پارٹی کے حکومت میں پاس بھی ہوچکا ہے اورجبکہ ان کے حکومت میں ان ہی کے پارٹی کے ممبرکی طرف سے ٹیبل کیا جانے والا بل کو حکومتی اراکین نے ہی مسترد کردیا اور پاس ہونے نہیں دیا ،اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کے خاتمہ اور امن و امان کو یقینی بنایا ۔سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا آراوز (RO,s)الیکشن جیتنے والے یہ نہ سمجھے کہ یہ عوام کا مینڈیٹ ہے ،گلگت بلتستان کے عوام سے ملکیت کا حق چھینے والوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ،مسلم لیگ ن کی حکومت ہر قسم کے بحران پیدا کرنے کی وجہ سے عوام کے صبر کو ازماچکی ہے اب عوام کسی بھی قسم کے غیر آئینی اور غیرقانونی اقدام کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتی لوگوں کے صبر کو نہ ازمایا جائے ورنہ انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔سعدیہ دانش نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی میں ہر صورت میں لوگوں کے حق ملکیت کا بل لائے گی اور جو لوگ اسمبلی میں گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی کررہے ہیں وہ سب یقیناًاس بل کے حق میں ووٹ دینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button