جرائم

سکردو پولیس نے چھاپہ مارکر چرس کے سمگلر کو گرفتار کر لیا

سکردو(بیورو رپورٹ) سکردو پولیس نے کرکٹ سٹیڈیم کے عقب میں چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں چرس برآمدکر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا سی آئی اے کے انچارج وزیر فرمان علی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کرکٹ سٹیڈیم کے عقب میں گانچھے سے تعلق رکھنے والانو جوان منظور حسین چرس لے کر گھوم رہا ہے مخبر کی اطلاع پر وزیر فرمان علی نے سی آئی اے کے دیگر عملہ غلام رسول اصغر علی افتخارحسین ، محمد نذیر اور مختار احمد کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ملزم منظور حسین کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے وزیر فرمان علی کی سربراہی میں سی آئی اے کی باقاعدہ ٹیم تشکیل دیدی ہے سی آئی اے انچارج وزیر فرمان علی نے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے ہفتہ کے روز خپلو سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور منظور حسین سے اس کی گاڑی سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ملزم سے مزید انکشافات کا امکان ہے۔

ادھر بتایا گیا ہے کہ ملزم منظور حسین سے اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ چرس برآمد ہو ئی تھی مگر بعد میں اس کو رہا کر دیا گیا لیکن تاحال پتہ نہ جل سکا کہ ملزم کی رہائی کی بنیادی وجہ کیا تھی ؟ ملزم منظور حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے چرس جگلوٹ سے لایاہے وہاں بلال نامی شخص نے میرے حوالے کی ہے میں ڈرائیور ہوں جگلوٹ سے چرس لاکر سکردو میں سپلائی کرتا ہوں۔

دوسری جانب شہریوں نے کہاہے کہ سکردو شہر میں منشیات کے بڑے بڑے ڈیلر ز موجود ہیں پولیس کی ان منشیات کے بڑے ڈیلروں سے بڑی گہری دوستی ہے اکثر یہ لوگ اکھٹے کھانا بھی کھاتے ہیں لیکن اس کے باوجود پولیس منشیات کے ان بڑے ڈیلروں کو پکڑ نے سے قاصر ہے جب بھی اخبار میں منشیات کی خبر شائع ہوتی ہے تو ایک دوچرسی کو پکڑ کر پولیس خانہ پوری کر تی ہے لیکن پولیس منشیات کے بڑے ڈیلروں کو گرفتار کرنے سے کترارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button