گلگت بلتستان

سرکاری کرایہ نامہ مسترد، ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن بلتستان نے نظر ثانی نہ کرنے کی صورت میں پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دے دی

سکردو (رضاقصیر)ٹرانسپورٹر ایسو سی ایشن بلتستان کے صدر احمد جیو اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری کردی کرایہ نامے پر نظر ثانی نہ کرنے کی صورت میں بلتستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامے کو مسترد کریں گے پریس کلب سکردو میں پریس کانفرس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی رعایت کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے اور ہم حکومتی اقدامات کی بھر پور حمایت کر تے ہیں لیکن حکومتی اقدام کی آڑ میں ٹرانسپورٹروں کا کاروبار تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تین قسم کے کرائے ناموں پر عمل در آمد کیلئے ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے پنڈی سے جاری ہونے والے کرائے نامے میں پنڈی سے سکردو 1900روپے گلگت سے راولپنڈی کیلئے 1500روپے جبکہ سکردو سے جاری ہونے والے کرایہ نامے میں 1287روپے مقرر کیا گیا ہے سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ ایک ہی روٹ کے دو الگ کرائے نامے پر کیسے عمل درآمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی و ضلعی حکومت نے 48گھنٹے کے اندر کرائے نامے پر نظر ثانی نہ کیا تو تمام علاقوں کیلئے ٹرانسپورٹ مکمل بند کر دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے ساتھ نا انصافی کرنے کا سلسلہ بند کرے اور انصاف کے تحت سلوک کرے تو ہم بھی بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔

پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹائر ، موبل آئل سمیت سپیر پارٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے دیگرچیزوں کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ سپیر پارٹس سمیت آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے ٹرانسپورٹروں کا کہنا تھا کہ موجودہ کرایہ نامہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ہم حکومت کو معاملات حل کرنے کیلئے 48گھنٹے کا ٹائم دیتے ہیں معاملات حل نہ ہونے کی صورت میں دمادم مست قلندر ہوگا انہوں نے کہا کہ 2014میں نافذ شدہ کرایہ نامے پر 12فیصد کمی کو ٹرانسپورٹر تسلیم کریں گے جبکہ موجودہ کرایہ نامے پر عمل درآمد ناممکن ہے پریس کانفرنس میں ٹرانسپورٹ یونین روندو ، شگر ، کھرمنگ ،اور گانچھے کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button