سیاست

صدر امجد حسین اور دیگر رہنما ہنزہ میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی پر مبارکباد کے مستحق ہیں، گمبر خان

 ہنزہ (اکرام نجمی) گلگت بلتستان گوجال ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما نائب صدر یو سی بن قاسم کراچی گمبر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع ہنزہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی پر گلگت بلتستان میں پارٹی کے صدر امجد ایڈوکیٹ ،انجینئر اسماعیل سابقہ ڈپٹی اسپیکر جمیل احمدسابقہ اسپیکر وزیر بیگ اور مطابعت شاہ دلی مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے ناکام پالیسوں اور عوام سے چھوٹے وعدوں کا قلعی کھل چکا ہے اب عوام اور ووٹرز ان چھوٹے بیانات پر یقین نہیں رکھتے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی گلگت بلتستان کے عوام کو مایوس نہیں کیا ہے آج تک جو بھی پیکیج ملا ہے وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ملا ہے۔ میں نے کراچی جیسے شہر میں بھی ایک کارکن کی حیثیت سے سیاست کی ہے اور گلگت بلتستان کا فرزند ہونے کے ناطے اس علاقے کا درد ہمیشہ میرے دل میں رہا ہے اور پیپلز پارٹی کے اعلی قیادت سے جب بھی ملاقات کا موقع ملا ہے میں گلگت بلتستان کی بات ضرور کی ہے ۔

گمبر خان نے مزید کہا کہ اسپیکر وزیر بیگ اور مطابعت شاہ نے جس ایمانداری سے کام کیا ہے وہ دوسروں کے لئے مثال ہے کوئی بھی شخص ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا یہ نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ ضلع ہنزہ کیلئے بھی فخر کا مقام ہے ہم عوام گلگت بلتستان اور بلخصوص عوام ہنزہ کا بھی مشکور ہے عوام نے پارٹی کو ہمیشہ مینڈیٹ دیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button