چیرمین ‘راہ حق پارٹی’ گلگت بلتستان کا دورہ دیامر

چیرمین ‘راہ حق پارٹی’ گلگت بلتستان کا دورہ دیامر

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(مجیب الرحمان)چئیرمین راہ حق پارٹی پاکستان گلگت بلتستان حمایت اللہ کا دورہ دیامر ،پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیر مین راہ حق پارٹی جی بی حمایت اللہ نے کہا کہ پورے جی بی میں پارٹی کی تنظیم سازی کی جا رہی ہے۔پارٹی کو مکمل طور پر فعال بنائینگے۔اور عوامی حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کی جائے گی۔اور اگلے الیکشن میں بھر پور حصہ لیا جائے گا۔جنرل سیکرٹری جی بی راہ حق پارٹی مولنا راشداللہ ا لحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہ حق پارٹی ایک نومولود پارٹی ہونے کے باوجود بھی ملک میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں تین سو پچہتر نشستیں حاصل کی ہیں۔جلد ہی پورے ملک میں بھر پور طاقت کے ساتھ ابھرے گی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پلیٹ فارم سے آئینی حقوق کی جدوجہد کی جائے گی۔عوام کو روز گار کی فراہمی مظلوموں کی حمایت کی جائے گی۔گلگت بلتستان میں عائد ٹیکس کا خاتمہ کرنے کے لئے تحریک چلائی جائے گی۔اجلاس میں اتفاق رائے سے مولانا محمد دین کو راہ حق پارٹی کا ترجمان مقرر کیا گیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔