متفرق

بیمار منصوبوں پر خصوصی توجہ ہے، کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہونیوالے ٹھیکیداروں کو جانے نہیں دینگے، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سب ڈویژن

ہنزہ ( اجلال حسین ، تصویر: معز شاہ)کزشتہ کئی سالوں سے التوا شدہ سکیموں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ بعض کنٹریکٹرز پر دباو ڈالتے ہوئے التوی کے شکار منصوبوں پر کام کا دوبارہآغاز کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سب ڈوثیرن کپٹن ( ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ کئی سالوں سے ہنزہ کے مختلف علاقوں کے بیمار (سیک) منصوبوں کے حوالے سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری کیہداہت کے مطابق کئی سالوں سے زیر التوا منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ بعض ایسے ٹھیکیدار بھی دے جو محکمہ سے رقم وصول کرکے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہچانے کی بجائے غائب تھے۔ ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے بعض ٹھیکیداروں کو کام دوبارہ شروع کرنے پر قانونی تقاضوں کے مطابق مجبور کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے منصوبوں پر دوبارہ کام کے آغاز کے بعد 70فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہنزہ گریٹر واٹر منصوبے کے ٹینکی کی تعمیر، پائپ کا بقایہ کام ٹھیکیدار نے دوبارہ شروع کردیا ہے اور بہت جلد وعدے کے مطابق عوامی مفاد کے ان منصوبوں کو مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کریم آباد برونگشل ،ڈرمشل لنک روڑ پر بھی کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سب ڈویثرن کپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے مزید کہا کہ وہ ٹھیکیدار جو پیشگی رقم وصول کر کے غائب ہیں انہی سے منصوبوں کو مکمل کروایا جائے گا، خواہ وہ جہاں بھی چھپے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں موسم بہارکا آٖغاز ہوتے ہی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں سیاحوں کے لئے ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے داخلی و خارجی راستوں پر سیاحوں کا اندراج کیا جائے گا اور ان کے لئے خصوصی طور پر ناصر آباد پل پر ٹورسٹ انفارمیشن ڈسیک بھی لگا یا جارہاہے، جس سے سیاحوں کے لئے سیرو تفریح والے مقامات پر تک جانے میں آسانی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کی خاطر ہنزہ کے مختلف ہوٹلوں میں نرخ نامے بھی آویزاں کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button