متفرق

کوئی بھی قانون سے مبرا نہیں، ضلع بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن لازمی ہے، ڈی آئی جی عنایت اللہ فاروقی

چلاس(شہا ب الدین غوری سے)ڈی آئی جی دیامر ڈویژن عنایت اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن لازمی ہے تمام گاڑیوں کو روٹ پرمٹ جاری کیا جائیگا جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا عوام کو سہولت دینا اداروں کی زمہ داری ہے کو ئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ابوبکر ،ٹریفک انچارچ ثناء اللہ سمیت دیامر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور ٹیکسی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہیوی گاڑیاں،ہائس ٹیوٹا اور نالہ جات سے چلاس شہر آنے والی گاڑیاں اڈے سے مین شہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی شہر کے تمام ٹیکسیوں کو باقاعدہ روٹ لوگو جاری کیا جائے گا اورٹیکسی گاڑیاں اپنے مخصو ص روٹ پر چلنے کا پابند ہونگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تمام گاڑیوں کو روٹ پر مٹ جاری کرے گی جس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شہر کے تمام ٹیکسی اور دیگر ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے قوائد و ضوابط کے حوالے سے ورکشاپ کا بھی انعقاد کرے گی تاکہ ڈرائیوروں کو ٹریفک کے قوانین حوالے سے مکمل معلومات حاصل ہو سکیں ینگی۔

اس موقعے پر ڈی آئی جی دیامر ڈویژن عنایت اللہ فاروقی نے کہا کہ قانونکا احترام تمام شہریوں سمیت اداروں کی بھی زمہ داری ہے کوئی بھی فرد خود کو قانون سے مبرانہ سمجھے۔ اب دیامر میں قانون کی بالادستی قائم ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے میڈ یا ٹریفک مسائل کے حل کے لئے جو بھی سفارشات دینگی اس پر عمل ہو گا انہوں نے کہا کہ میڈیا کے زریعے ٹریفک کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کی جاسکتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button