جرائم

شگر انتظامیہ نے کرایہ نامہ پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کاروائی شروع کردی، بھاری جرمانے عائد

شگر(عابد شگری)شگر انتظامیہ نے کرایہ نامہ پر عمل نہ کرنے والے اور ضروری کاغذات ساتھ نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کیخلاف سخت اقدامات اٹھانا شروع کردیا۔کرایہ نامہ پر عمل نہ کرنے والوں اور کاغذات نہ رکھنے والے درجنوں گاڑی ڈرائیور ز پر بھاری جرمانہ عائدکیا گیا۔دن کے مختلف اوقات میں پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مجسٹریٹ غلام مرتضی مختلف جگوں پر ناکہ لگا کر گاڑیوں میں کرایہ نامہ چیک کررہے ہیں۔اور مسافروں سے بھی کرائے کے بارے میں پوچھا جاتا ہے کرایہ نامہ کے خلاف ورزی کرنے والے درجنوں گاڑی ڈرائیورز پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کیساتھ ساتھ آئندہ کیلئے انتباہ بھی کیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈرائیور کو عوام کو دی گئی حق غضب کرنے نہیں دیا جائے گا۔کرایہ نامہ پر سختی کیساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔کوئی ڈرائیور کرایہ نامہ کی خلاف ورزی کریگا ان کیساتھ سختی سے نبٹ لیں گے۔انہوں نے مسافروں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ کرایہ نامہ میں درج کرایہ سے زائد ہرگز نہ دیں۔ اور کوئی بھی ڈرائیورزائد کرایے کا تقاضہ کریں تو ان کی شکایت کریں تو انتظامیہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button