معیشت

محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام گانچھے میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں تقریب منعقد

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) محکمہ زراعت گانچھے کے زیر اہتمام سلینگ باغ میں شجر کاری کے حوالے سے تقریب منعقد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات حاجی ابراہیم ثنائی ، رکن صوبائی اسمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ ، ڈپٹی کمشنر گانچھے طارق حسین ، ایس پی غلام نبی ، پرنسپل ڈگری کالج خپلو محمد عالم سمیت تمام سرکاری اداروں کے سربراہان اور کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم ثنائی نے کہا کہ محکمہ ذراعت میں جدید زرعی نظام اور علاقائی جعرافیائی حوالے سے تحقیقات کرنے اور اپنی زرعی پیداور کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ذراعت اور پھلدار درختوں کے ذریعے عوام اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں مگر ہم آج تک اپنی روایتی طرز زراعت پر عمل پیرا ہیں جس کی وجہ سے زراعت میں ہم پیچھے رہ گیا ہے اب بھی کسانوں میں آگاہی و شعور کی بیداری کے ذریعے پھلوں اور سبزیوں کی پیداورمیں اضافہ اور ان اشیاء کی مارکیٹ تک فراہمی پر کام کرنے کی ضرورت ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان بہت جلد مکمل صوبہ بنے گا اور محکمہ ذراعت ، محکمہ سیاحت ، معدنیات وغیرہ صوبے کی آمدنی کے زرایع ہونگے بیرون ممالک میں لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر بھی سبزیاں اُگاتے ہیں اور ہمارے پاس ہزاورں ایکڑ ززمینیں بنجر پڑی ہوئی ہیں ۔ ہم کب تک سبسڈی کی گندم پر گزارا کرتے رہیں گے ۔ حکومت ساڑھے سولہ ارب روپے سالانہ گندم کی سبسڈی دیتے ہیں ۔ ہم اپنی پیداوار میں اضافہ کر ئے اور وہ رقم ہمارئے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرئے تو گلگت بلتستان کا نقشہ تبدیل ہو سکتا ہیں ۔

ابراہیم ثنائی نے مزید کہا کہ بہت جلد بلتستان یونیورسٹی قائم ہونگی تو بلتستان یونیورسٹی او ر قراقرم یونیورسٹی میں زراعت کے حوالے سے خصوصی تعلیم دیں گے ۔ انھوں نے سلینگ باغ کے لئے حفاظتی بند کی تعمیر کے حوالے کوشیش کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گانچھے نے کہا کہ گانچھے کی عوام میں زراعت کے حوالے سے شعور و آگاہی کے پروگرام کی مزید ضرورت ہیں گلگت کے بہت سے علاقوں میں ابھی سبزیاں اور پھلوں کی پیداور میں اضافہ ہوئے ہیں اور ان علاقوں ذراعت سے وابستہ لوگ جدید طریقوں کے ذریعے اپنی آمدانی میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ محکمہ ذراعت گانچھے کے ڈی ڈی زاہد حسین نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ذراعت پھلدار درختوں اور عوام میں اچھی کوالٹی کی بیجوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو ہر سال سستے قیمت میں پودے اور بیج فراہم کر تے ہیں ۔ انھوں نے ابراہیم ثنائی کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button