سیاست

نہ جان نہ پہچان۔۔۔ بننے چلے ہنزہ کے نگہبان

تجزیاتی رپورٹ: اجلال حسین

ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مختلف لوگ میدان میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔میر غضنفر علی خان کے گورنر بننے کے بعد خالی ہونے والی نسشت پر الیکشن میں حصہ لینے کے لئے ایسے لوگ سامنے آ رہے ہیں جن کو ہنزہ کے بیشتر عوام نے کبھی دیکھا بھی نہیں ہے ۔ وہی امیدوار جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند نا م نہاد نمائیدے ما سوائے اخباری بیانات کے ہنزہ کے عوام نے ان کو کبھی دیکھا نہ سنا۔لیکن ایسے افراد اپنی اپ کو خبروں کی زینت بنا کر عوام کے خودساختہ نمائندہ بنے پھرتے ہیں۔ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں اور اہلیان حلقہ بڑی گرم جوشی سے انے والے انتخابات میں ایسے افراد کو حقیقی آئینہ اس دفعہ دیکھانے کے لئے بے چین ہیں۔

بد قسمتی سے 1994کے الیکشن میں عوام نے ایسے افراد پر بروسہ کیا جن کا تعلق اس حلقہ سے حقیقی طور پر نہیں تھا صرف وہ ڈو میسائل اور شناختی کارڈ کی حد تک اپنے اپ کو ہنزہ کے باشندے مانتے تھے۔جبکہ ان کے مفادات اس حلقہ سے کبھی وابستہ ہی نہیں تھے ان کی گزر بسر اور طرز زندگی حلقہ کے غریب عوم سے مطابقت نہیں رکھتی تھی اس لئے وہ الیکشن جیت کبھی ہنزہ کی سرزمین کی خدمت نہ کر سکے نہ صرف جیتے ہوئے نمائندے حلقے سے لاتعلق رہے اس طرح سے الیکشن کے دنوں میں زمین و آسمان کو ملانے کے نعرے لگانے والے نمائندے ہارنے کے بعد کبھی مڑ کر عوام ہنزہ کے درمیان نہیں رہے ہیں۔ان تمام حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام میر غضنفر علی خان، نذیر صابر ، وزیر بیگ جیسے نمائندوں کو جتانے کی غلطی کبھی بھی نہیں دہرائیں گے۔اسی طرح ہنزہ سے ہر دم وابستہ رہنے کے دعوے دار نور محمد ، ظفر اقبال ، اظہار ہنزائی ، کامل جان اور قوم پرستی کے نعرے لگانے والے بھی ہنزہ کے عوام کے دکھ درد میں کبھی شریک نہ ہو سکے ہیں سوائے مرحومین کی فاتحہ خوانی جہاں پر ان کے سیاسی مفادت کو قوت ملتی تھی اور عوام کی ہمدردیوں کو سمیٹنے کا نادر موقع جان کر عوام کے درمیان شریک ہوتے تھے جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام سیاسی میدان میں بے یار مدد گار پریشان حال ہیں۔

اسی طرح آنے والے ضمنی انتخابات میں بھی شرکت کے خواہشمند امیدوار پھر سے عوام کے درمیان اپنے موجودگی ظاہر کر کے اپنے اپ کو مسیحا سمجھے رہے ہیں لیکن اب کی باری شاید ان کی چال بازیاں ان کے گلے پڑیں گیں اور عوام ایسے لوگوں کا محاسبہ کرنے کے لئے بے چین و بے قرار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button