متفرق

اخبارات کو بقایات جات کی ادائیگی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے، فاروق احمد ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈپارٹمنٹ

گلگت (پ ر)گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر جی بی این ایس ایمان شاہ منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ فاروق احمد ، انفارمیشن آفیسر منیر احمد جوہر کے علاوہ ممبران سوسائٹی نے شرکت کی اجلاس میں سوسائٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی اور ان مسائل کے حل کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیا اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ فاروق احمد خان نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور تعاون کرینگے اور بقایا جات کی ادائیگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور مثبت صحافت کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اشتہارات کی تقسیم میں کسی قسم کے مصلحت کا شکار نہیں ہوگااور برابری کی بنیاد پر اشتہارات کی تقسیم کویقینی بنایا جائیگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایمان شاہ نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگی میں تعاون کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمد و دیگر سٹاف کا شکریہ اد اکیا اور توقع کااظہار کیا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ آئندہ بھی اسی طرح تعاون کرے گا اجلاس میں ندیم احمد (وطین )،خورشید احمد (ازان )، محبوب خیام (صدائے گلگت )،بشارت مہند عباسی(محاسب)، ارشد ولی (بادشمال )،ریاض احمد (بیدار)،امتیاز علی سلطان (ترجمان)،جہانگیر ناجی (بانگ سحر)،منظورحسین (جی بی ایکسپریس)اور حیدر علی (رہبر )نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button