تعلیم

ایگل پبلک سکول گلگت کی پانچویں سالگرہ منائی گئی، پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل مہمانِ خصوصی تھے

گلگت۔ (پ۔ر) گلگت بلتستان تعلیمی میدان میں پاکستان کے باقی شہروں کی نسبت بہت آگے ہے۔ اسی طرح ایگل پبلک سکول نے بہت کم عرصے میں زیادہ کامیابی حاصل کی ہے جو کہ ایگل پبلک سکول کی انتظامیہ مبارک باد کا مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار برکت جمیل پارلیمانی سیکرٹری ٹوریزم ،سپورٹس اینڈ یوتھ، ڈائریکٹر سپورٹس حسین علی و دیگرمہمانان گرامی نے ایگل پبلک سکول امپھری کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتاہے۔ لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی خصوصی توجہ دیں۔ معاشرے کے لئے کرامت اور مفید جو انسانیت کی خدمت کرسکے۔ ایسے افراد پیدا کئے جاسکے ۔ ایگل پبلک سکول جس طرح سے تعلیمی میدان میں بچوں کی تربیت کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے اور بچوں کی صلاحیتیں آئے دن بڑھ رہی ہیں جب کی مختلف مقابلوں میں اس سکول کے طلباء کے کئی میڈ ل حاصل کرلئے ہیں۔جس پر ایگل پبلک سکول کی انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہیں ۔ تقریب میں سول سو سائٹی والدین اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔پروگرام میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز اور سٹیج پر اپنے فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button