عوامی مسائل

ضلع شگر میں یوم پاکستان کی تقاریب منعقد

شگر(عابد شگری)ملک میں جاری دہشت گردی،انتہاء پسندی ،مسلک،قوم ،لسانی تفرقی بازی کی وجہ سے قیام پاکستان کا اصل مقصد فوت ہوتا جارہا ہے۔بحیثیت قوم ہمیں ایک بار پھر 23مارچ 1940والا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہیں۔یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں ایک قوم بن کر مملکت خدادا پاکستان کو ایک بار پھر منظم اورترقی یافتہ بنانے کیلئے ایک ہونے کی ضرورت ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر فہد ممتاز،ممبر صوبائی اسمبلی عمران ندیم،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ابراہیم تبسم ،محمد اسماعیل پرنسپل انٹر کالج شگر و دیگر نے یوم پاکستان کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انٹرکالج شگر میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پررونق تقریب منعقد ہوئی تقریب کے ابتداء میں مختلف سکولوں کے طلبائاور پولیس کی چاق وچوبند دستے نے مہمانوں کو سلامی دی۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر شگر اور ایس پی شگر نے پرچم کشائی کی،۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے آج کے دن ہی مسلمانان برصغیر نے ایک اسلامی فلاحی مملکت کیلئے لاہور میں جمع ہوکر قرارداد منظور کی جسے قرارداد پاکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔جوکہ سرسید احمد خان کا نظریہ ،علاقہ اقبال کا خواب تھا او قائد اعظم نے شرمندہ تعبیر کردیا۔اس مملکے کیلئے ہماری اسلاف بزرگوں ماؤں بہنوں اور بیٹوں نے بڑی قربانی دی۔لیکن آج پاکستان جس کا خواب علاقہ اقبال نے دیکھا تھا اور قائد اعظم نے بنایا تھا دہشت گردی اور مذہبی انتہاء پسندی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ملک میں جاری دہشت گردی،انتہاء پسندی ،مسلک،قوم ،لسانی تفرقی بازی کی وجہ سے قیام پاکستان کا اصل مقصد فوت ہوتا جارہا ہے۔بحیثیت قوم ہمیں ایک بار پھر 23مارچ 1940والا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہیں۔یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں ایک قوم بن کر مملکت خدادا پاکستان کو ایک بار پھر منظم اورترقی یافتہ بنانے کیلئے ایک ہونے کی ضرورت ہیں۔تاکہ مملکت خداد اد کو ایک بار پھر جنت کا ٹکرا بنایاجاسکیں۔
pakistan Day copy
سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان اورممبر صوبائی اسمبلی و وائس پریزیڈنٹ پی پی پی گلگت بلتستان عمران ندیم نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔کہ گلگت بلتستان جغرافیائی اور ثقافتی اعتبار سے کسی طرح کشمیر کا حصہ کبھی نہیں رہا ،ہمیں خواہ مخواہ مسئلہ کشمیر اور کشمیر سے جوڑا جارہاہے ۔ہمیں متازعہ بنانے کے باؤجود سب سے زیادہ پاکستان سے محبت کرنے والے قوم ہے ہماری حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے۔ہم نے خود ڈوگرہ راج سے لڑکر پاکستان کیساتھ الحاق کیا آج ہمیں متنازعہ بناکر رکھنے کی وجہ سے ہمیں بہت تکلیف ہوتا ہے۔ ہم ہر دور میں پاکستان کا سب سے بڑا اور زیادہ وفادار رہا ہے اور رہیں گے جس کا مثال آج یوم پاکستان ہیں۔تاریخ میں کبھی بھی ہم ہماری کشمیر سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ جب معاہدہ امرتسرکے تحت انگریز سے مہاراجہ ہری سنگھ نے کشمیر کا سودا کیا اس میں بھی گلگت بلتستان شامل نہیں جبکہ معاہدہ کراچی کے تحت آزاد کشمیر کی حکومت بنی اس میں بھی گلگت بلتستان شامل نہیں۔ہمیں متازعہ رکھنے والی باتیں تاریخ سے متصادم ہے۔اگر کوئی وزیر یا ساستدان اس خطے کو کشمیر سے جوڑنا چاہتے ہیں تو وہ ترایخ سے نابلد ہیں۔لہذا گلگت بلتستان کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسے مکمل صوبائی سٹیٹس دیا جائے۔

جشن بہاران اور یوم پاکستان کے حوالے سے پرستان سٹیڈیم ہشوپی میں منعقدہ پانچ روزہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم و اطلاعات حاجی ابراہیم ثنائی تھے۔ جبکہ سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،ایس پی شگر عبدالرحیم ،مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری،جنرل سیکریٹری رضوان اللہ،سٹی صدر شیر علی،ڈی ایس پی محمد حنیف و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔فٹ بال کا فائنل انٹرکالج شگر اور ٹائیگر کلب ہشوپی کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیم مقررہ وقت تک کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا ۔ جیت ہار کا فیصلہ پنالٹی کک پر ہوا جس میں انٹر کالج شگر کی ٹیم نے تائیگر کلب سے ہرا کر فائنل کا ٹرافی اپنے نام کردیا۔جبکہ کوپولو کا میچ گلاب پور اور وزیر پور کے ٹیموں کت درمیاں کھیلا گیا۔آخر میں مہماناں خصوصی نے میچ جیتنے والی اور رنر میں کیش انعامات اور ٹرافی تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button