جرائم

گلگت پولیس کی کارکردگی، چوری کے الزام میں "رام جانے” کے نام سے معروف سزایافتہ شخص گرفتار

گلگت( خبر نگار خصوصی)جوٹیال تھانے کی کامیاب کارروائی، دو الگ الگ وارداتوں میں مطلوب ملزمان گرفتار ،چوری کے مقدمات درج ،تفتیش جاری ۔

تفصیلات کے مطابق گلگت شہر کے پوش علاقے جوٹیا ل تھانہ کے ایس ایچ اوبرکت اللہ خان ،سب انسپکٹر فداحسین جعفری ،سب انسپکٹر عبدالرحمن ،محمد علی اور اے ایس آئی اختر حسین انچارج چوکی بس سٹینڈ نے جوٹیال کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان تاج الدین عرف رام جانے ولد شیر داد اور ننھے ملزم اختر حسین ولد شعبان علی ساکن سونیکوٹ گلگت کوواردات کے 24گھنٹوں کے اندر ہی گرفتا ر کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے 3رپیٹرز کے ساتھ سونے اور چاندی کے زیورات بھی مبینہ طور پر برآمد ہوئے ہیں ۔

جوٹیال تھانے کے پولیس کے مطابق ملزم تاج الدین عرف رام جانے نے گزشتہ روز جوٹیال بس اسٹینڈ کے تین ٹرانسپورٹرکمپنیوں کے آفسز سے مسافروں کے بیگوں سے نقدی اور موبائل فون چوری کی تھی جس پر مخبر کی اطلاع پر گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کیا گیا اور دوسرا ملزم اختر حسین ولد شابان ہے جس نے ہیلی چوک کے نزدیک ایک گھر سے زیورات اور یوایس بی چرایا تھا جس پر ملزم کو ان کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق یہ ملزمان پہلی بھی کہیں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور سزا پانے کے بعد چھوٹ گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button