گلگت بلتستان

جنگلات کی حفاظت کے لئے 350 افراد پر مشتمل نئی فورس تشکیل دی جارہی ہے، حاجی محمد وکیل وزیر جنگلات

چلاس(شہاب الدین غوری سے )صوبائی وزراء محمد وکیل ،ڈاکٹر محمد اقبال ،فرمان علی ،ثوبیہ مقدم اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ایک روزہ دورہ پر دیامر پہنچ گئے اس موقع پر انہوں نے محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر کے دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد دیامر میں تعمیراتی عمارتی لکڑی کی ترسیل کی پالیسی دی جائی گی اور جنگلات کی حفا ظت کے لئے 350سے زائدافراد پر مشتمل نئی فورس تشکیل دی جائیگی جن کی تمام ضروریات پوری کئی جائینگی۔اس کے بعد کوئی عمارتی لکڑی کی ترسیل کی پالیسی نہیں دی جائے گی ،عوام کو چاہیئے کہ وہ محکمہ جنگلات کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور جنگلات کی حفاظت یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ دیگر محکموں کی طرح محکمہ جنگلات میں بھی کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے اگر کوئی آفیسر یا اہلکار کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ فارسٹ فورس تشکیل دینے کا مقصد جنگلات کی غیرقانونی کاموں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور سزا وجزا کا نظام قائم کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے صرف بلتستان ڈویژن کو نوازا لیکن مسلم لیگ (ن) پورے خطے کو اپنا گھر سمجھتی ہے ہم تمام ڈویژنوں کی برابری کی سطح پر ترقی دینگے تاکہ کل کو ئی فرد گلہ نہیں کرسکے گا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت خطے میں امن قائم ہوا ہے عوام کو چاہیئے کہ وہ ذات پات اور مسلک کے خول سے نکل کر بھائی بھائی بنکر علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

MINISTERS 2

وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد قبال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاسندھ کے علاوہ دیگر صوبوں میں وجود ختم ہوچکا ہے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل کے امیدوار تک نہیں ملے بلکل اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی یہی صورتحال ہوگی امجد حسین ایڈوکیٹ یونین کونسل کی سیٹ نہیں جیت سکتے ہیں وہ حکومت پر کیا تنقید کرینگے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاذسابق حکومت کا تحفہ ہے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے لئے وزیر اعلیٰ نے وفاق سے بات کی ہے امید ہے جلد ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہوگا انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے جوزمین کی ضرورت ہوگی اس کی ادئیگی کی جائیگی اس حوالے سے جی بی انتظامیہ کو احکامات دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات بہت جلد ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر ڈویژن کے تمام ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جو بھی آفیسر کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ملازمتوں کی بولیاں لگائی گئی بالخصوص تعلیم جیسے محکموں میں ایسے ایسے اساتذہ تعینات کیا گیا کہ آنے والی نسل کا اللہ ہی حافظ ہو سکتا ہے ۔ وزیر بلدیات فرمان علی نے کہا کہ نومبر میں بلدیاتی انتخابات کئے جائیں ینگے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں یونین سطح پر غیر جماعتی جبکہ ضلع کونسل اور تحصیل کونسل کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بلدیات اجتماعی سطح کی سکیمیں دے گی کسی کو ذاتی سطح پر سکیمیں دینے کا سلسلہ بند کردیا ہے۔صوبائی وزیر نسواں ثوبیہ جبیں مقدم نے کہا کہ داریل تانگیر کو ضلع بنانے کے لئے بھرپور کوشش ہے تاکہ داریل تانگیر کے عوام کے مسائل اپنے اپنے علاقوں میں حل ہو سکیں اب گلگت بلتستان میں ہر کام میرٹ کے مطابق ہوگا غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانا حکومت کی زمہ داری ہے۔تقریب سے کنزرویٹر دیامر ڈویژن زمرد خان ڈی ایف او چلاس محمود غزنوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

MINISTERS 1

تقریب کا باقاعد آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس موقع پر معزز مہمانوں کو روایتی کمبل اور ٹوپی بھی پہنائی گئی۔بعد ازاں تمام صوبائی وزراء نے محکمہ تعمیرات عامہ دیامر،محکمہ بلدیات دیامر ،چیف انجیئنر دیامر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس میں چھاپے مارے گئے اس موقع پر انہوں نے غیر حاضر آفیسروں اور اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایات دی گئی کہ سائلوں کے مسائل کے حل کے لئے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی سائل کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button