صحت

شگر میں صاف پانی کی فراہمی کےلئے نوے لاکھ رکھے گئے ہیں، واسپ حکام سے بھی بات چیت ہو رہی ہے، عمبران ندیم ممبر قانون سازاسمبلی

شگر(عابد شگری)ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا ہے کہ شگر میں لوگوں کو صاف پینے کی سپلائی کیلئے نوے لوکھ روپے کا گرانٹ اے ڈی پی میں رکھا گیا ہے۔جبکہ واسپ کے اعلی حکام سے بھی مشاورت کی جاررہی ہے۔جس کے بعد لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی گھر گھر میسر ہوگا۔علاقے میں گندم اور آٹے کی بحران پر اسمبلی میں بھی آواز اٹھایا ہے جبکہ سیکریٹری خوراک اس سلسلے میں جلد شگر کا دورہ بھی کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی شگر کے رہنماء راجہ حیدر علیخان کی جانب سے ان کی اعزاز میں دئے گئے ظہرانے کے بعد پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔پی پی شگر کے رہنماء راجہ حیدر علیخان نے گذشتہ دنوں ممبر صوبائی اسمبلی عمران ندیم اور پارٹی رہنماؤں میں اعزاز میں گھر پر ظہرانے کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کارکنوں نے ممبر صوبائی اسمبلی کو علاقے کے مسائل بیاں کئے۔ جس میں خاص طور پر گندم اور آٹے کا بحران،پینے کیلئے صاف پانی کا مسئلہ اور کالج اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ سرفہرست تھے۔ جس پر عمران ندیم نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ پینے کی صاف پانی کیلئے اپنے اے ڈی پی میں نوے لاکھ روپے کا گرانٹ رکھا ہوا ہے جبکہ واسپ کے حکام بالا سے بھی رابطے میں ہے۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد سے لوگوں کے گھر گھر پینے کا صاف پانی وافر مقدار میں میسر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم اور آٹے کی بحران میں میں نے اسمبلی فلور پر کئی بار آواز اٹھایا ہوں۔جبکہ سیکریٹری خوراک سے بھی بات ہوئی ہے وہ جلد شگر کا دورہ کرکے مسائل دیکھیں گے۔کالج اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی بہت بڑا مسئلہ ہے اس کو حل کرنے کیلئے کوشش کررہا ہوں۔ کالج میں بے اے بی ایس سی کلاسز شروع کرنے کیلئے پرائیویٹ اساتذہ کی خدمات حاصل کرینگے جس کیلئے میں خود اپنی جیب سے تنخواہ ادا کروں گا۔بصورت دیگر سکردو کے مختلف سکولوں اور کالجوں میں زیر داخل طلباء و طالبات کیلئے پک اینڈ ڈراپ کیلئے نیٹکو اور سیکریٹری ایجوکیشن سے بات کرکے ایک ہفتے میں مسئلہ حل کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button