متفرق

ہنزہ بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہے اور نام نہاد نمائندے اسلام آباد میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں: عزیز احمد، رہنما تحریک انصاف

گلگت(خبرنگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء اور آگنائزر برائے ضلع ہنزہ عزیز احمد نے کہا ہے کہ عتیقہ غضنفر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی رکنیت سے فوری طور پر استعفیٰ دے کر اس نشست کو خالی کرلے کیوں کہ حلقہ 6ہنز ہ اس وقت بجلی کی شدید ترین بحران کا شکال اختیا ر کرگیا ہے اور یہ لوگ اسلام آباد میں سیر سپاٹے میں لگے ہوئے ہیں اور کئی ماہ سے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیںَ ۔انہوں نے کہا ان نام نہاد نمائندوں کو حلقہ کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ،ہنزہ آج اس جدید دور میں بھی مسائلستان بنا ہوا ہے اور بالخصوص جب سے ن لیگ کی حکومت آئی ہے پتھر کے دور کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی اس مخصوص نشست پرہنزہ کی کوئی ایسی خاتون کا انتخاب کیا جائے جو حلقہ میں موجود رہے اور عوامی مسائل پر توجہ دے سکے۔ عزیز احمد نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہنزہ میں ضمنی الیکشن ہونے سے قبل گلگت بلتستان کونسل کے الیکشن کروانا ہنزہ کے عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی کیوں کہ GBکونسل کے الیکشن میں ہنزہ کی نمائندگی نہیں اور کونسل الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے ۔انہوں نے ہنزہ حلقہ 6میں ضمنی الیکشن کو GBکونسل کے الیکشن سے قبل نہیں کروانا ہنز ہ کے عوام کے ساتھ مسلم لیگ ن کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے الیکشن کمشنر آف گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات کا شیڈول فوری طور پر جاری کردیاجائے تاکہ کونسل الیکشن میں ہنزہ کی بھی نمائندی ہوسکے ۔انہوں نے کہا ہنزہ میں 100فیصد لوگ تعلیم یافتہ ہیں اور آنے والے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کا صفایہ ہونے والا ہے جس کی ڈر سے حکمران جماعت والے GBکونسل کے الیکشن ضمنی الیکشن سے قبل کروایا جارہاہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button