متفرق

چلاس بازار میں چھاپے، غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیا تلف

چلاس(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر کے چلاس بازار میں چھاپے ،غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن ،ہزاروں روپے جرمانے۔ضلعی انتظامیہ چلاس شہر میں مہنگائی ،غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کے خلاف حرکت میں آگئی ۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر دیامر ابو بکر کے ہمراہ شہر کے مختلف ایریا کے بازاروں کا دورہ کیا ۔اس دوران زائد المیعاد مشروبات اور غیر معیاری اشیاء خوردنوش کی بڑی تعداد قبضے میں لیکر دکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا اور آئندہ کیلئے سخت وارننگ دیتے ہو ئے تاجروں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی ۔بعد ازاں میڈیا کی مو جو دگی میں مختلف دکانوں سے کاروائی کے دوران پکڑی گئی غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کو اے سی آفس کے احاطے میں تلف کر دیا گیا ۔ اس موقع پر لیویز فورس کے جوان بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پر ویز نے کہا کہ شہر کے تمام تاجر اعلیٰ کو الٹی کی اشیاء فروخت کریں ۔انسانی جانوں سے کسی کو بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔آئندہ کو ئی مضر صحت یا زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر متعلقہ دکاندار کو سیدھا جیل بھیج دیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button