ماحول

مقامی کمیونٹیز کی مدد سے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کی کوشش کی جائے، وزیر اعلی

 گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کوئینز کامن ویلتھ کنوپی ((Queens Commonwealth Canopy منصوبے کو گلگت بلتستان کے جنگلات اور وائلڈ لائف کی تحفظ کے لیے انتہائی اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کے 53 ممالک نے جنگلات اور وائلڈ لائف کی تحفظ کے لیے اس منصوبے کا آغاز کیا ہے ۔ صوبائی حکومت جنگلا ت کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی سکریٹری جنگلات کو ہدایت کی ہے کوئن کامن ویلتھ کنوپی منصوبے کے لیے جلد کاغذی کاروائی کو مکمل کرکے برطانوی سفیر کو بجھوایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کے جنگلات اور وائلڈ لائف کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی مہم تیز کر نے اور کمیونٹی کی بھرپور شراکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں شجرکاری ہورہی ہے متعلقہ ادارہ ان علاقوں میں بھرپور شجر کاری مہم کو کامیاب بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے۔ شجر کاری مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کمیونٹی نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا اداروں کے بارے میں رائے عامہ کو بہتر بنانا ضروری ہے جس کے لیے سرکاری ادارے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوام کی شراکت یقینی بنائیں۔ وائلڈ لائف کی تحفظ کے لیے کامیاب کمیونٹی کنزرویشن کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہنٹنگ ٹرافی کو بین القوامی سطح پر اجاگر کرنے سے گلگت بلتستان میں بین القوامی سیا حت کو فروغ دی جاسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ثقافتی پروگرامز معاون ثابت ہونگے محکمہ سیاحت فیسٹول کیلنڈر کے مطابق تمام پروگرامز کا بھرپور انعقاد یقینی بنائے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کو صرف گرمیوں تک محدود نہ رھا جائے بلکہ پورے سال سیاحت کے مواقع کو مقامی اور بین القوامی سطح پر اجاگر کیا جائے تاکہ سردیوں کے موسم بھی سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ جنگلات اور محکمہ سیاحت کی جانب سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستا ن کی ثقافت اور تاریخ کو اجاگر کرنے کے لیے لوک کہا نیوں اور تاریخی واقعات کو تحریری شکل دے کر اسے محفوظ کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی سیکرٹری سیاحت کو ہدایت کی ہے کہ کلچراور سپورٹس کے بجٹ کو علحیدہ کیا جائے تاکہ دونوں شعبوں کی فروغ کو یقینی بنایا جاسکے۔ کلچر کے فروغ کے لیے مقامی فنکاروں کو سہولیات سے آراستہ ہال فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button