متفرق

چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما سے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ملاقات، ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق

گلگت (پ ر) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہمسایہ ملک چین کے کمیونسٹ پارٹی کے صوبہ سنکیانگ کے پارٹی سیکریٹری جنرل ZHAG-CHUXIANنے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کی اس ملاقا ت میں صوبہ سنکیانگ اور گلگت بلتستان میں باہمی اشتراک کو بڑھانے پر اتفاق ہوا اور اس بات کا فیصلہ کیا کہ دونوں حکومتیں مل کر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کو تشکیل دیں گے اور اس بارے جلد ا ز جلد سفارشات مرتب کرکے صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے حوالے کردیا جائے گا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اورZHANG-CHUZIANکے درمیان اس طویل ملاقات میں بارڈر ایگریمنٹ کو ایک دفعہ پھر نظرثانی کے بعد نافذ العمل کرنے پر اتفاق ہوا اس ملاقات میں گلگت بلتستان اور صوبہ سنکیانگ میں ترقی کے عمل کو تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا اور یہ طے ہوا کہ دونوں حکومتیں مل کر تعلیم، سیاحت، بجلی، صحت اور تجارتی میدان میں مل کر کام کریں گی تاکہ ان شعبوں میں تیزرفتار ترقی کو یقینی بنائی جائے اس ملاقا ت میں سوست ڈرائی پورٹ کو اپ گریڈ کرکے تاجروں کو سہولیات پہنچانے کا بھی فیصلہ ہوا اس طویل ملاقات میں خنجراب پاس کو ہر موسم میں ہر قسم کے گاڑیوں کیلئے کھلا رکھنے کی تجویز پر بھی گفتگو ہوئی اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر Sun Weidongبھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button