کھیل

شگر میں سپرنگ بلاسم ٹورنامنٹ اختتام پزیر

شگر(عابدشگری)آل شگر سپرنگ بلوسم ٹورنامنٹ میں شاہین کلب سکردو نے سنیورنگا کی ٹیم کو ہرا کر فٹ بال کپ اپنے نام کردی جبکہ اتفاق کلب کانچھے نے چھورکا کلب شگر کو ہرا کر والی بال کی ٹرافی اپنے نام کردی۔شگر میں جاری چھ روزہ آل شگر سپرنگ بلوسم ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگئے ۔فٹ بال کا فائنل مقابلہ شاہین کلب سکردو اور سنیورنگا کے درمیان کھیلا گیا۔ جوکہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔پہلے ہالف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں میں ناکام رہا۔جبکہ دوسے ہالف کے اختتام سے کچھ لمحہ پہلے شاہین کلب نے ایک گول کرکے فائنل ٹرافی جیت لیا۔جبکہ والی بال کے فائنل چھورکاہ کلب شگر اور اتفاق کلب گانچھے کے درمیان کھیلا گیا جس میں اتفاق کلب گانچھے نے چھورکاہ کلب کو دو ایک سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر فہد ممتاز اور اسسٹنٹ کمشنر شگر امیر خان نے ونر اور رنر ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button