تعلیم

سکردو میں پہلی ہیڈ ٹیچرز کانفرنس منعقد، ضلع بھر سے سو سے زائد اساتذہ شریک ہوے

سکردو(سٹی رپورٹر)سکردو میں پہلی بار ہیڈ ٹیچرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر کے ہیڈ ٹیچرز نے شرکت کی۔ اس منفرد اور اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن مجید خان نے کہا کہ ٹیچرز کو تیاری کے بغیر کلاسوں میں جانے کی قطعا اجازت نہیں دی جائے گی۔ کسی مضمون کے بارے میں بہتر معلومات نہ ہوں تو پوچھ لیا کریں یہ باعث شرم نہیں، بچوں کے مستقبل کے ساتھ کوئی سودا بازی قبول نہیں۔ ہیڈ ٹیچرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام معاملات کی براہ راست نگرانی کریں اور عوام توقعات کے عین مطابق نتائج دیں۔ ٹیچرز ریاست کے ملازم ہیں ان کا کسی سیاسی ، مذہبی، سماجی پارٹی سے تعلق نہیں ہونا چاہئے، ایسی کوئی بات پتہ چلے تو سخت نوٹس لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار ان سروس ٹیچرز کی ایمپرومنٹ کیلئے چھ ماہ کی ٹریننگ ایلمنٹری کالج میں شروع ہو چکی ہے۔ بعد ازاں سوالات کا سیشن بھی ہوا جس میں ہیڈ ٹیچرز نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس تقریب میں ضلع بھر سے ایک سو سے زائد مرد و خواتین ہیڈ ٹیچرز نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن حاجی محمد حسین ، ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز غلام محمد حیدری، ڈی ڈی ای فی میل رخسانہ جبیں، اے ڈیز اور اے ای اوز نے بھی شرکت کی۔ امتیاز صادقی اے ای او اکیڈمکس نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button