متفرق

ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے کی وزیر بلدیات سے ملاقات، بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا

گلگت(ریا ض علی)صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے ڈائریکٹرجی بی ڈی ایم اے، سید واحد شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کیلئے اقدامات کو تیز کیا جائے اور بارشوں سے بے گھر ہونے والے افراد کیلئے ٹینٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرہ واٹر چینلوں کی بحالی سمیت امدادی کاروائیوں کو عملی جامعہ پہنایا جائے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ استور کے دور دراز علاقوں میں غذائی قلت کو دور کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے جبکہ صوبائی حکومت بارش سے متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں کام کر رہی ہے تاکہ اس مشکل گھڑی میں عوام کو درپیش آزمائش میں ہم سب کامیاب ہو سکیں

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثر میرا حلقہ ہوا ہے اس لیئے گلگت بلتسان ڈیزاسٹر منیجمنٹ استور کے ایل او سی ایریاز میں پائپ ،کمبل،ٹینٹ کے تقسیم کے سلسلے میں کاروائیاں کو عملی جامعہ پہنایاجائے۔انہوں نے ڈائریکٹرجنرل گلگت بلتستان سید واحد شاہ کو بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصانات محکمہ بلدیات کے بنائیے ہوئے واٹر چینلوں پینے کیلئے بنائے گئے واٹرٹینکوں اور آبپاشی چینلز کو ہوئے ہیں جنکی بحالی جنگی بنیادوں پہ کیا جائے تاکہ عوام کو پانی کی فراہمی کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔

بعد ازاں انہوں نے اپنے دفتر میں آنے والے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہنگامی طور پہ کام کر رہی ہے انشاء اللہ جلد بند روڈ کھولے جائنگے اور گندم سمیت اشیاء خوردنوش کی ممکنہ قلت پہ قابو پایا جا سکے گا۔عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ہم سب اس امتحان کی گھڑی میں کامیاب و کامران ہوسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button