سیاست

آل پاکستان عام آدمی پارٹی گلگت بلتستان کے مرکزی قائدین نے چلاس کا دورہ کیا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان عام آدمی پارٹی گلگت بلتستان کے مرکزی قائدین نے دیامر کا دورہ کیا صوبائی صدر ظفر شادم خیل کی صدارات میں تنظیم سازی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری جنرل خالد نوید،مرکزی عہدیداران صدام حسین اور خورشید عالم و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اجلاس میں دیامر کے تمام تحصیلوں اور یونین کو نسلوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صوبائی صدرظفر شادم خیل سیکرٹری جنرل خالد نوید نے پارٹی منشور سے اجلاس کے شرکاء کو تفصیل بریفنگ دی اس موقع پر ضلعی کابینہ کا اعلان بھی کیا جس کے مطابق افتخار احمد صدر،سیئنرنائب صدر لقمان احمد نائب صدر اشفاق حسین ،جنرل سیکرٹری کیمیا شیر ،داور خان پولیٹیکل سیکرٹری،فنانس سیکرٹری قاری یعقوب عثمانی سیکرٹری مذہبی امور مولانا سلطان محمد،صدر یوتھ دیامر نسیم شاہی سیکرٹری اطلاعات عبدالحق اور نصیر احمد کو صدر داریل منتخب کیا جبکہ مشاورتی کونسل میں یوسف ،یحیی اور عبدالمجید شامل ہونگے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ظفر شادم خیل اور سیکرٹری خالد نوید نے کہا کہ آل پاکستان عام آدمی پارٹی خالصتا غریب اور متوسط لوگوں کی جماعت ہے جس کامقصد پاکستان کی بنیادوں کو محفوظ و مضبوط بنانے اور ہر عام شہری کو کو خوشحالی اور تحفظ سے ہمکنار کرنے کاعزم ہے پرامن اور خشحال پاکستان ہماری منزل ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی گلگت بلتستان کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہے دیامر سے تنظیم سازی کا آغاز کیا ہے اور بہت جلد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button