سیاست

صوبائی وزیر تعمیرات اور ڈپٹی سپیکر نے ہنزہ کا دورہ کیا، حسن آباد میں بارشوں سے بے گھر ہونے والے افراد سے ملاقات کی

ہنزہ (خصوصی رپورٹر ) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال ،ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ اورپرنس سلیم خان نے گزشتہ روز ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں بارشوں سے متاثرہ کیمپوں کا ہنگامی دورہ کیا جہاں پر متاثرین کے مسائل سنے، اس موقع پر وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال ، ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ اور پرنس سلیم خان نے متاثرین سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس کڑی میں ہم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں متاثرین جہاں کہی بھی ہو ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں خوراک ، خیمے اور کمبل ، ادویات اور دیگر ضرروی سامان مہیا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ ایک قدرتی آفت ہے ان مشکلات میں متاثرین کا امداد کرنا ہر ایک انسان پر فرض ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سے چار دنوں میں شاہراہ قراقرم کھول دیا جائے گا تب تک محکمہ خوراک کے پاس موجود گندم کی بوریاں ہے آئندہ 24گھنٹوں کے اندر عوام تک پہچایا جائے گا اس طرح 150بوری نگر جبکہ150بوری ہنگامی طور پر ہنزہ پہنچا دیا جائے گا۔ انہوں نے حالیہ بارشوں سے متاثر شاہراہ قراقرم کے علاوہ مختلف لنکس روڈ اور واٹر چینلوں کا بھی معائینہ کیا۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان آفندی ، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سمع اللہ فاروق نے صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال ،ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ اور پرنس سلیم خان کو حالیہ بارشوں سے ہونے والی نقصانات کے بارے میں بریفنگ دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button