گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں گندم کی قلت ہے نہ ہی کوئی بحران، وزیر اطلاعات ابراہیم ثنائی

گلگت(پ ر) وزیراطلاعات گلگت بلتستان محمدابراہیم ثنائی نے کہاہے کہ نہ توگندم کی قلت ہے اور نہ ہی کسی قسم کابحران ۔تاہم تقسیم کارمیں تیزی لائی جارہی ہے تاکہ سب کوآٹامل سکے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ عوام کوخوف میں مبتلاکروانے اور ذخیرہ اندوزی کاباعث بننے والے خداکے عذاب کاانتظارکریں کیونکہ اس مصیبت کی گھڑی میں معصوم عوام کے جذبات سے کھیلناشدید گناہ ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ دوچار ہزار روپے کی تقسیم سے نمائش حاصل کرنے کی ناکام کوشش سے وہ کیاثابت کرناچاہتے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ تین چاردنوں میں شاہراہ قراقرم کھل جائے گی اور تمام اشیائے خوردونوش کی فراوانی ہوجائے گی تو اس کے بعدپھر ان کے پاس کون سا منجن ہوگا۔جس کووہ بیچنے کی کوشش کرینگے۔ وزیراطلاعات نے پاک فوج کی کردارکوسراہااورکہاکہ ان کاکردارہمیشہ سے مثالی رہاہے اور پورے قوم کو ان پرناز ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. This Donkey its self is enjoying in a Five star Hotel In Islamabad,and participated in seminar, but as it was in English so Could not understand any thing, how come he can know what is going on G.B

Back to top button