عوامی مسائل

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام شیر قلعہ پونیال کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم

غذر( پریس ریلیز)ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نواز خان ناجی نے کہا ہیکہ مشکل وقت میں الخدمت فاونڈیشن نے شیر قلعہ کے متاثرین کی داد رسی کی اور لوگوں کو امدادی سامان مہیا کیا، اس وقت پوری قوم جہاں قدرتی بحرانوں سے دوچار ہے وہاں پر غیر متاثرہ اور صاحب ثروت افراد انفاق اور ایثار کا مظاہرہ کریں تو ہم اس آزمائش کا بحیثیت ملت اجتماعی طور پر مقابلہ کر سکتے ہیں ، میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ راحت اور فرحت کے ایام میں ایسے اداروں کے ساتھ دل کھول کر تعاون کریں جو برے وقت میں آپ کے شانہ بشانہ موثر وسائل کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے شیر قلعہ کے بے گھر خاندانوں میں راشن ، کمبل اور لحاف تقسیم کرنے کے دوران متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے صوبائی زمہ داران جہانزیب انقلابی اور عبدالکریم کے علاوہ دیگر رضاکاروں نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ۔ نواز خان ناجی نے شیر قلعہ کی عوام کی طرف سے الخدمت کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button