متفرق

سیکریٹری داخلہ کا دورہ چلاس، مرحومین کے گھروں پر جا کر تعزیت کی، متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان کے ہمراہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے گھروں میں گئے اور تعزیت بھی کی ۔چلاس جچن اور تانگیر لرک میں جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر پہنچے اور تعزیت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور حکومت کی طرف سے دیا جانے والا پیکج نہت جلد لواحقین کو دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن حکومت کی طرف سے جو بھی پیکج دیا جاتا ہے وہ لواحقین تک پہنچانا ہماری زمہ داری ہے اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی بھی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرے۔

بعد ازاں سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے تانگیر میں متاثرین سیلاب و بارش میں اشیائے خوردونوش اور خیمے تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تانگیر فیاض احمد نے کہا کہ اہلیان تانگیر نے انتظامیہ کے ساتھ ملکر تانگیر روڈ کو بحال کردیا ہے تانگیر گلی میں 32گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے ہیں ابتدائی طور پر متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر تانگیر میں سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے کافی نقصانات ہوئے ہیں ۔ نقصانات کی تخمینے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ داریل میں اسسٹنٹ کمشنر داریل عظیم اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ داریل کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے داریل روڈ کو بحال کیا ہے جبکہ داریل میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ابتدائی ریلیف دی گئی ہے نقصانات کے تخمینے کے لئے محلے کے عالم دین اور عمائدین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ شفافیت یقینی ہو قبل ازیں ایگزیکٹو انجئینر برقیات دیامر شباب نے دیامر میں بجلی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تانگیر بجلی گھر سے دو روز تک بجلی بحال کردی جائے گی باقی علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button