سیاست

پانامہ لیکس کےبعد نواز شریف کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے، اسلئے علاج کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر چلے گئے، سید مہدی شاہ سابق وزیر اعلی

اسلام آباد (پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء ممبر سنٹرل ایگزیٹو کمیٹی و سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف عوام کو منہ دیکھانے کے لائق نہیں رہے اس لیے علاج کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر چلے گئے ،نواز شریف کے ملک سے باہر چلے جانے کے بعد ن لیگ کے کارکنا ن اور رہنماء پریشان ہیں گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ن لیگ کی حکومت کہیں نظر نہیں آتی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے فوٹو سیشن میں لگی ہوئی ہیں سیالاب متاثرین کی عملی مدد کرنے کے بجائے وزیر اعلیٰ اور ان کے وزراء ماڈلنگ کرنے میں مصروف ہیں ، گلگت بلتستا ن میں ن لیگ کی حکومت صرف فیس بک پر نظر آتی ہے عوام کو ن لیگ کی حکومت سے کسی طرح کا کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ، کے کے ایچ کی مسلسل بندش کی وجہ سے گلگت بلتستان میں غذائی بحران پیدا ہو گیا ہے لوگ گندم اور آٹے کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ، کچھ دن یہی صورت حال برقرار رہی تو کچھ دن میں گلگت بلتستان میں فاقوں کی نوبت آسکتی ہے حفیظ الرحمن اور اسکی ٹیم سے عوام خیر کی کوئی امید نہ رکھیں شاہراہ قراقرام کی مکمل بندش سے ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں غذائی قلت دن بہ دن شدت اختیار کر تی جا رہی ہے صوبائی وزراء اور وزیر اعلیٰ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے فیس بک پر ماڈلنگ کر رہے ہیں فیس بک پر ماڈلنگ کرنے سے مسائل حل نہیں ہو ا کرتے ن لیگ کی صوبائی حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے مرکزی سطح پر پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد نواز شریف بھوکھلائٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور عوام سے منہ چھپانے کے لیے ملک سے باہر چلے گئے ہیں میرٹ کے دعوے داروں نے میرٹ کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی بارشوں اور سیلاب کے بعد ن لیگ کی حکومت کی کارکردگی کا پول پوری طرح کھل چکا ہے گلگت پنڈی روڈ کھولنا ن لیگ کے بس کی بات نہیں غذائی قلت ادویات کی کمی اور گھروں کو نقصان پہچنے کے بعد لوگ کھلے آسمان تلے امداد کے منتطر ہیں لیکن وزیر اعلیٰ آرام دہ کمروں میں بیٹھ کر فوٹو سیشن میں لگے ہوئے ہیں شاہراہ قراقرام کی بندش ختم کرنے اور غذائی قلت کو ختم کرنے کے لیے لوگ پاک فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں کور کمانڈر گلگت بلتستان کی یقین دہانی کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ شاہراہ قراقرم جلد کھول دی جائے گی ، ن لیگ کی صوبائی حکومت سے کوئی توقع نہیں ن لیگ کی صوبائی حکومت اتنی ناہل ہے کہ اُس سے شاہراہ قراقرام تک نہیں کھولی جا سکتی ، ن لیگ کے وزیر اعلیٰ اور وزراء اگر مسائل حل کرنے کی ہمت نہیں رکھتے تو انہیں استفیٰ دے کر گھر بیٹھ جانا چاہیے ،لوگ ن لیگ کو ووٹ دیکر پچھتا رہے ہیں آٹا نہ ملنے کی وجہ سے لوگ سٹرکوں آرہے ہیں صوبائی حکومت کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں حکمران شرم کریں ن لیگ کی طرز حکمرانی پر شرم آتی ہے انہوں نے کہا کہ پا ک فوج سے گزارش ہے کہ وہ بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے سامنے آئیں صوبائی حکومت سے لوگ پوری طرح ناامید ہوچکے ہیں شاہراہ قراقر م کھولنے کے حوالے سے بیانات ایک پارلیمانی سکرٹیری دے رہے ہیں اُس پارلیمانی سکرٹیری کے بیان کی کیا حثیت ہے وزیر اعلی ٰ اپنی پوزیشن واضح کرے اگر عوام کو ریلیف نہ مل سکا تو عوام کے ساتھ احتجاج میں شامل ہو جائیں گے سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائی میں حصہ لے رہی ہے اور ساتھ ساتھ سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مد د بھی کر رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ سو دنوں میں تبدیلی لانے کا دعوا کرنے والے سو روپے کا کام بھی ابھی تک نہ کر سکے تو پانچ سالوں میں عوام کے لیے کیا کر پائیں گے ہمارے در کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگا کر افتتاح کرنے والے اپنی تنخواہیں بڑھانے کے سوا اب تک کچھ نہ کر سکے غذائی قلت بے روزگاری اور پٹرولیم منصوعات کی عدم فراہمی نے لوگوں کو زہینی مریض بنا دیا ن لیگ کے قائدین گلگت بلتستان سے مخلص نہیں اور نہ ہی انہیں گلگت بلتستان کے عوام سے کوئی سروکار ہے وہ صرف الیکشن کے دنوں میں نظر آتے ہیں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فوری طور پر گلگت بلتستان میں سیلا ب اور بارش سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی مدد کی ، جبکہ نواز شریف گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات ختم کرنے کے بجائے بھاگ کر لندن چلے گئے ن لیگ آمریت کی پیداوار ہے ان کے زہین پر آمرانہ خیالات سوار ہیں انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ، اگر عوامی مسائل حل کرنے کے لیے سنجدہ اقدامات نہ کیے گئے تو عوام کے ساتھ احتجاج میں شامل ہو جائیں گے ہمارے در میں معمولی ایشوز پر شور کرنے والی نام نہاد مذہبی جماعتین آج منظر عام سے غائب ہیں عوام کو بہکانے اور بہلانے والی جماعتیں جواب دیں ہمارے دور میں معمولی ایشوز پر آسمان سر پر اُتھانے والے آج کہاں چھپے ہوئے ہیں پورے پندرہ روز سے گلگت پنڈی روڈ بند ہے معاملات زندگی ٹھپ ہو چکے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے چپ کا روز ہ رکھا ہوا ہے پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے پیپلزپارٹی ہروال رستے کا کردار ادا کرے گی ،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button