صحت

پی پی ایچ آئی کے زیرِ اہتمام داریل اور دیگر علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد، چھ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی پی آئچ آئی دیامر کے زیر اہتمام داریل یشوٹ اور کھینرسیر میں الگ الگ ایمرجنسی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا دونوں ایریاز میں پی پی آیچ آئی کے میڈیکل آفیسروں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ادویات بھی دی داریل یشوٹ میں 613مریض جبکہ کھینر سیر میں 465مریض کا معائنہ کیا گیا جس میں سب سے زیادہ تعدادڈائریا کے مریضوں کی تھی جبکہ 50فیصد خواتین ، چالیس فیصد بچے اور دس فیصد مردوں کا چیک آپ کیا گیا ۔عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے پی پی آیچ آئی کے ایمرجنسی ریلیف کیمپوں کو دیامر میں امید کی نئی کرن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہاگر ضلع کے دیگر ادارے بھی پی پی آیچ آئی کی طرح کام کریں تو یقینی طور پر دیامر میں تبدیلی آئیگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button