جرائم

زمین کے تنازعے پر دو بھائیوں نے ایک دوسرے پر گولیاں برسا دیں، دونوں جان بحق

گلگت (خبرنگار خصوصی)گلگت کے نواحی گاوں جلا ل آباد میں زمین کے تنازعے پر دو بھاوں نے ایک دوسرے پر گولیاں برساکر حابیل اور قابیل کی مثال زندہ کردی ۔ دونوں بھائی موقع پر ایک دوسرے کے ہاتھوں جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روزتنازعہ اس وقت شروع ہوا جب جلال آباد گاوں میں زمین کے تنازعے پر دو سگے بھائی حاجی میرباز کے بیٹوں شیر ولی ،اور لال مست خان زمین کے تنازعے پر آمنے سامنے ہوئے اور لڑائی شدت اختیار کرگئی جس کے بعد دونوں سگے بھائیوں نے ایک دوسرے کو گولیاں برسادی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوئے اور علاقے میں کہرام مچ گیا اور عوام کی بڑی تعداد نے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اوردونوں بھائیوں کو وقعے کے فوراًبعد صحت فاونڈیشن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی اورپولیس لاشوں کی پورسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردیادونوں بدقسمت بھائیوں کو سینکڑوں اشک باروں کی موجودگی میں خاک سپرد کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button