سیاست

پندررہ روزگزرنے کے باوجود چپورسن اور شمشال کے راستے بند ہیں، گورنر سیر سپاٹے میں مصروف ہے: عزیز احمد، رہنما تحریک انصاف ہنزہ

گلگت( خبرنگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف ہنز نگر کے آرگنائزر عزیز احمد نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے 15دن گزرنے کے باوجود ہنزہ کے بالائی علاقے چپورسن اور شمشال کے زمینی راستے ابھی تک منقطع ہیں ،گورنر گلگت بلتستان اور سابقہ ممبر حلقہ 6ہنزہ نے ان علاقوں کا ہیلی پہ دورہ کرکے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ،میر غضنفر اورعتیقہ کو چاہئے تھا کہ و ہ اس مشکل گھڑی میں چپورسن اورشمشال کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے اور ان کی حوصلہ افزائی کراتے ،لیکن انہوں نے پورے گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں کے دوران اسلام آباد میں ڈیرے ڈال کر عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر ہفتہ کے روزمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عزیز احمد نے کہا میر غضنفر ابھی بھی اپنے آپ کو ہنزہ کے عوام کا باشاہ سمجھتے ہیں اور ہنزہ کے عوام کے ساتھ وہی رویہ اپنانا چاہتے ہیں جو ان کے باپ دادا آج سے 50سال پہلے ہنزہ کے عوام کے ساتھ روا رکھتے تھے ۔انہوں نے ہنزہ میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے ضمنی انتخابات میں ہار کے ڈر سے الیکشنز ملتوی کروارہے ہیں کیوں کہ میر غضنفر نے جنرل ایکشن جیتنے کے بعد ہنزہ کے عوام کو کچھ دینے کے بجائے عوام کے ووٹوں سے جیت کر اپنے فیملی کے ساتھ اسلام آباد کے موسم کو انجوائے کرتے رہے اور گورنر بنے کے بعدسیاسی اثر و رثوق استعمال کرتے ہوئے اپنے من پسند افراد میں ٹھیکے بانٹتے رہے جس کی مثال راولپنڈے میں گلگت بلتستان کے طالبات کے لئے بنے والے ہاسٹل کاٹھیکہ اپنے ایک رشتہ دار کو دینا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button